ابنا: ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ "علاء الدین بروجردی" نے آج ارنا کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف مغرب کی معاندانہ پالیسیوں اور وسیع چیلنجوں اور گذشتہ چند برسوں میں فریقین کے درمیان موجود اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس مدت میں اہل مغرب نے حتی ایران کے ساتھ پارلیمانی سطح کے رابطوں کو بھی روک رکھا تھا۔جناب "بروجردی" نے مزید کہا کہ امریکہ و اس کے اتحادیوں کو ایران کو اس کے جوہری حق سے محروم کرنے میں ملنے والی ناکامی کے بعد، مختلف ملکوں کے متعدد پارلیمانی وفود نے ایران کے ساتھ دوجانبہ تعلقات کے فروغ کے دائرے میں تہران کے دوروں کا ازسرنو آغاز کردیا۔ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے وضاحت کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی ، تمام ملکوں خاصطور پر اسلامی ملکوں کے ساتھ اچھے و قریبی تعلقات قائم کرنے پر استوار ہے۔
.......
/169